حصرت عمرؓ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ عادل انصاری

کراچی(نیوز رپورٹر)امیر المومنین خلیفہ راشد سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اسلام کے وہ عظیم سپوت ہیں جنہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا سب کچھ اسلام کے لیے قربان کر دیا اور دنیا میں ہی لسان نبوت ﷺ سے جنتی ہونے کا پروانہ حاصل کر لیا، آپ کے اسلام اور مسلمانوں پر بہت سے احسانات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم عادل انصاری اور ناظم عمومی شیر جہان نے یکم محرم الحرام یوم شہادت حضرت سیدنا عمربن خطاب کے حوالے سے مسلم میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا یکم محرم الحرام یوم شہادت حضرت عمر فاروق پر ایم ایس او پاکستان آپ کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ حضرت عمر کے دور خلافت میں مسلمانوں کو بے پناہ فتوحات اور کامیابیاں نصیب ہوئی،آپ نے قیصر وکسری کو پیوند خاک کر کے اسلام کی عظمت کا پرچم لہرا دیا، آپ کے دور خلافت میں فوج اور پولیس کے محکمے کی بنیاد رکھی گئی اور قوانین متعین کر دیے گئے، بیت المال کا محکمہ اور ڈاکخانے جیسی سہولت سے نوازا، آپ نے اپنے دور خلافت میں اسلام کے خلاف اٹھنے والی تمام تحاریک کا قلع قمع کیا، آپ کے دور خلافت میں 3600 علاقے فتح ہوئے جس میں روم و ایران اور فلسطین کے علاقے سرفہرست ہیں۔ یکم محرم الحرام کو اسلام کے اس عظیم سپوت نے جام شہادت نوش فرمائی اور قیامت تک کے لیے روضہ رسول میں رسول اللہ کے پہلو میں مدفون ہو گئے۔ آپ  کی شہادت کے وقت اسلام کا پرچم 22 لاکھ مربع میل سے زائد پر لہرا رہا تھا۔ قبلہ اول بیت المقدس کی شاندار فتح کا سہرا بھی آپ کے سر ہے، آج کے دن ایم ایس او پاکستان اسلام کے اس عظیم ہیرو کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور آپ کی دینی و ملی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے اور نوجوان نسل تک آپ کا پیغام پہنچانے کے لیے کراچی کے تمام یونٹس میں سیرت سیدنا عمر فاروق  کے عنوان سے پروگرامات اور تربیتی نشستوں کا انعقاد کروائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...