سندھ  کے لاکھوں افراد بھوک و افلاس کی گرفت میں ہیں، ایاز لطیف پلیجو

Aug 11, 2021

دادو(نامہ نگار/پی پی آئی )  قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ بارشوں کے بعد سندھ میں لوگ بھوک و افلاس کی گرفت میں ہیں۔دادو میں پریس کانفرنس کے دوران ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ بارشوں کے بعد کی خراب صورت حال باعث تشویش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تھر، کاچھو، کوہستان اور نارا میں لوگ بھوک اور افلاس کی گرفت میں ہیں۔قومی عوامی تحریک نے یہ بھی کہا کہ سندھ سمیت پورے ملک میں میرٹ اور برابری چاہتے ہیں، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی سے عوام پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو روزگار اور امن نہ دینے والے جمہوریت کے چیمپئن نہ بنیں۔ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ، ساوتھ پنجاب اور بلوچستان غربت اور تباہی کے گھیرے میں ہیں، سندھ میں زمینوں، جزائر اور وسائل پر قبضہ برداشت نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں