کینبرا (آئی این پی)نیوزی لینڈ کے سابق آل رائونڈر کرس کیرنز آسٹریلیا میں صحت کے مسائل کے باعث گرنے کے بعد کینبرا کے ایک ہسپتال میں لائف سپورٹ پر ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 51سالہ کیرنز نے دل کی تکلیف کے بعد کئی آپریشن کروائے لیکن ان کی ریکوری امیدوں کے مطابق نہیں ہوسکی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کرس کیرنز کو پچھلے ہفتے کینبرا میں دل میں aortic dissection کی بیماری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔aortic dissection جسم کی مرکزی شریان میں پیدا ہونے والی خرابی ہے۔ نیوزی لینڈ کی پلیئرز یونین فوری تبصرہ فراہم کرنے سے قاصر تھی۔
سابق کیوی آل رائونڈ کرس کینز کو دل کی تکلیف
Aug 11, 2021