شوگر ملوں کو چینی کی قیمتوں میں ریلیف وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کا ان چیمبر فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا 

Aug 11, 2021

 اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی حکومت نے شوگر ملوں کو چینی کی قیمتوں میں ریلیف دینے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا ان چیمبر جاری کیا جانے والا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ منگل کو وفاقی حکومت کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر کی گئی اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کا ان چیمبر فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ اپیل گزار نے ہائی کورٹ کے اختیار سماعت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چینی کی قیمت کا تعین پرائس اینڈ کنٹرول ایکٹ کے تحت کیا گیا ہے اور قانون کے مطابق قیمتوں کے تعین کا اختیار ہائی کورٹ کو حاصل نہیں ہے۔

مزیدخبریں