ارکان پارلیمنٹ کا اسلحہ لائسنس کوٹہ ختم‘ ایک لائسنس  لے سکیں گے  

Aug 11, 2021

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت داخلہ کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کا اسلحہ لائسنس کوٹہ سسٹم ختم کردیا گیا۔ ارکان صرف اپنے نام پر ایک لائسنس حاصل کر سکیں گے۔ ذرائع وزرات داخلہ کا کہنا ہے کہ ارکان صرف اپنے نام پر ایک لائسنس حاصل کر سکیں گے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ممنوعہ بور کے لائسنس دینے کا اختیار وزیر داخلہ کے پاس ہو گا اور غیر ممنوعہ لائسنس سیکرٹری داخلہ جاری کر سکے گا۔ وزرات داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلحہ لائسنس کے لئے پرانا طریقہ کار نہیں چلے گا۔ پیپلز پارٹی دور میں دو لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے۔ ایک لاکھ لائسنس کلاشنکوف اور 222 رائفل کے جاری ہوئے۔ کابینہ وزرات داخلہ کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔

مزیدخبریں