ابوظبی کی اتحاد ایئرویز  کے بنیادی آپریٹنگ خسارہ  میں کمی

Aug 11, 2021

ابوظبی(پی پی آئی) ابوظبی کی اتحاد ایئرویز نے کہا ہے کہ ’رواں سال کی پہلی ششماہی میں اس کا بنیادی آپریٹنگ خسارہ نصف رہ گیا ہے۔‘سرکاری ملکیت کی حامل اتحاد ائیرویز نے  اپنے آپریٹنگ اخراجات کو 27 فیصد کم کر کے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کر دیا ہے۔‘یہ سب ایئرلائن کے زیراستعمال 40 فیصد طیاروں کو کم کرنے سے ممکن ہوا، گرائونڈ کیے گئے طیاروں میں 10 اے 38 سپر ایئر جمبو سمیت 19 بوئنگ S777-300 شامل ہیں۔ سال کی ابتدا میں ایئرویز کے 64 طیارے کام کر رہے تھے جن میں 10 لاکھ مسافر سفر کرتے تھے جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 71.5 فیصد کم تھے۔ پھر یہ تعداد 71 فیصد سے کم ہو کر 24.9 فیصد رہ گئی ابوظبی میں دیگر ممالک سے آنے والوں کو کئی دن تک قرنطینہ کرنا پڑتا ہے صرف چند ممالک کو استثنیٰ حاصل ہے۔

مزیدخبریں