عوام نواز شریف کے دور کو یاد کر رہے ہیں: رانا آصف 

Aug 11, 2021

جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین رانا آصف محمود خاں آف سیکھم نے کہا ہے کہ شہباز شریف کیخلاف حکومتی وزیروں مشیروں کی جاری بیان بازی حکمرانو ں کی انتقامی سوچ کی عکاسی ہے،   تحریک انصا ف سیاسی پار ٹی نہیںلو ٹو ں اور خانہ بدو شو ں کا ٹو لہ ہے حکومت کی تمام تر انتقامی کارروائیو ں کے باو جو د مسلم لیگ کے قا ئد ین پر کر پشن ثابت نہیں ہوسکے گی مسلم لیگ ن کو عوام کی حقیقی خد مت کرنے کی وجہ سے سیا ست سے مائنس کرنے کی کو شش کی جا رہی ہے حکومت وقت آج اتنا ظلم کرے جتنا کل بردا شت کرسکتی ہے،اپنے ایک بیان میںرانا آصف محمود نے کہا کہ موجودہ حکومت پر سے عوام کااعتماد اٹھ چکا ہے عوام آ ج سا بق وزیراعظم نواز شریف کے دور کو یاد کر رہی ہے جس میں مہنگا ئی اور بے روزگاری نہ ہو نے کے بابر تھی ملکی معیشت کا پہیہ پوری آب و تا ب سے چل رہا تھا کاروباری لو گ خو ش تھے عوام خو شحا ل تھے مو جو دہ حکومت نے انتقامی سیا ست کو پروان چڑھاتے ہوئے پوری اپوز یشن کو جیلو ں بند کر نے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

مزیدخبریں