عوام مہنگائی کے باعث خود کشیوں  پر مجبور ہیں:سیٹھ حنیف 

Aug 11, 2021

اجنیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے تحصیل صدر و سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل سیٹھ حنیف نے کہا ہے کہ نام نہاد تبدیلی بے نقاب ہوچکی ہے مہنگائی کے طوفان نے عوام کی رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے اور دلبرداشتہ عوام مہنگائی کے باعث خود کشیوں پر مجبور ہیں، مسلسل بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے تجارت و صنعت سمیت پورے معاشی ڈھانچے میں مفلوج کرکے رکھ دیا ہے، حکمرانوں سے ملکی حالا ت کنٹرو ل نہیں ہو رہے نہ ان میں 22 کروڑ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی صلاحیت ہے۔

مزیدخبریں