گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)چیئرمین جی ڈی اے ،واسا علی اشرف مغل نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی بدولت پاکستانی صنعتوں کو فروغ ملا ہے اندرون ،بیرون ممالک پاکستانی مصنوعات کو پذیرائی مل رہی ہے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے ملک کی ایکسپورٹ میں نمایاں کمی آہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرنیچر ایکسپو میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیئر بھٹی ،راشد قادری اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ماضی میں انڈسٹریل سیکٹر کو سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث صنعتکار اور تاجر پریشانی کا شکار رہے ہیں لیکن موجودہ حکومت میں انڈسٹریل یونٹس کو سہولیات فراہم کی گئی جس سے تاجر برادری کو بھی فائدہ پہنچا ہے تحریک انصاف کی حکومت نے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں مثبت پالیسیاں اختیار کی ہے جس سے ملکی معیشت کو استحکام ملے ہے اور پاکستان بھی ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوا ہے ۔