گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں تحریک انصاف کے نامزد امیدواروںکے اعزاز میں چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیٹی ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ عاطف افتخار چیمہ،چیئرمین زکوٰۃ وعشر کمیٹی ضلع گوجرانوالہ بابو سرمد ظہیر،چیئرمین بیت المال گوجرانوالہ قمر سہیل انصاری کے زیرِ صدارت مقامی ریسٹورنٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی صدر رانا ساجد علی خان،سیکرٹری نعمان اللہ چٹھہ،ٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف این اے 80 میاں طارق محمود،و ٹکٹ ہولڈر پی پی 53 چوہدری جمال ناصر چیمہ سمیت پاکستان تحریک انصاف کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے ٹکٹ ہولڈر نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عاطف افتخار چیمہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی تحریک انصاف کی قیادت نے بہترین امیدواران میدان میں اتارے ہیں انشاء اللہ 12 ستمبر کا دن پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کا دن ہے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اپنے تمام امیدواروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آزاد کشمیر الیکشن اور سیالکوٹ ضمنی انتخابات کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ن لیگ کی وکٹیں اڑا کر ہیٹرک مکمل کرینگے۔