فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی)ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل پروسیسنگ کاشعبہ ملکی معیشت کی مضبوطی قیمتی زرمبادلہ کے حصول ملک میں بے روزگاری اورافلاس کے گراف کو کم کرنے کیلئے اپنا بہترین رول ادا کررہاہے حکومت اس اہم کلیدی سیکٹرکو بجلی و گیس اور ٹیکسوں کے حوالے سے حدممکن تک ریلیف دے تو نہ صرف غیرملکی قرضوں کی ضرورت کم ہوگی بلکہ ایک اچھا صنعتی انقلاب برپا ہوسکتاہے، ٹیکسٹائل پروسیسنگ کے شعبہ کو فعال بنانے سے ہماری ایکسپورٹ اورامپورٹ کادائرہ وسیع ہوسکتاہے ۔
ٹیکسٹائل پروسیسنگ کا شعبہ فعال بنانے سے ایکسپورٹ امپورٹ کادائرہ وسیع ہوسکتاہے :اے ڈی چوہدری
Aug 11, 2021