حضرت عمرفاروق ؓکی سیرت انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے:شاداب رضا

 گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی ) سنی تحریک کے زیراہتمام امیرالمومنین ،خلیفۃ المسلمین، فاتح قیصروکسریٰ،سیدناحضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پریکم محرم الحرام کو ملک گیر یوم فاروق اعظم ؓ کے طورپر منایاگیا، اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، کراچی، پشاور، سکھر، حیدرآباد، مظفرآباد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شانِ فاروق اعظم ؓ کانفرنسیں، سمیناراورجلسے منعقدکیے گئے جن میں پاکستان سُنی تحریک کے مرکزی،صوبائی ، ڈویژنل، ضلعی وتحصیل رہنماؤں،جیدعلماء ومشائخ اورسکالرز نے حضرت عمرفاروق ؓ کے فضائل اورمناقب بیان کیے ورآپکی سیرت وکردارپرروشنی ڈالی۔پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمدشاداب رضانقشبندی، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پنجاب ڈاکٹرعمران مصطفی کھوکھرودیگر رہنمائوں کاکہناتھاکہ سیدناحضرت عمرفاروق ؓکی سیرت تمام عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ آپؓ کا دور خلافت تاریخ کا سنہرا باب ہے۔ملک سے دہشتگردی اورفرقہ واریت کے خاتمے اورقیام امن کیلئے ہمیں حضرت عمرفاروق ؓ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...