گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سٹی سیکرٹری اطلاعات عامر اکرام بٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کا بیڑہ غرق کرنے پر تلی ہوئی ہے حکمرانوں نے پوری قوم کو مشکل میں ڈال رکھا ہے عمران خان کے پاس قومی مسائل کے حل کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے دھاندلی کی پیداوار اناڑی اور ناتجربہ کار حکومت کی بنیاد نہایت کھوکھلی ہے سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ اور شفاف انتخابات ہی ملکی مسائل کا واحد حل ہیںناقص حکومتی پالیسیوں اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کررکھ دی ہے تبدیلی کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے تحریک انصاف عوام سے کئے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوگئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزلیگی رہنما وسابق ایم پی اے چوہدری اشرف وڑائچ سے انکے بھائی کی کی وفات پراظہار تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لیگی رہنما نعیم یونس بٹ، ماما شہباز، چوہدری جمشید وڑائچ ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر لیگی رہنماؤں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی جبکہ لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی۔
حکومت ملک کا بیڑہ غرق کرنے پر تلی ہوئی ہے: عامر اکرام بٹ
Aug 11, 2021