ڈرل سے جسم میں سوراخ، نوجوان کی حالت تشویشناک، ملزمان کی دھمکیاں

Aug 11, 2021

جلہ جیم (نامہ نگار) تشدد کا نشانہ بننے والے وقار احمد کے والد محمد یامین اورتایا محمد سلیم نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور احتجاج کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہمارے بیٹے وقار احمد کی حالت مسلسل تشویشناک ہے اسکے دونوں گردے فیل ہوچکے ہیں اسکے جسم میں ڈرل مشین سے سوراخ کیے۔گئے اور جسم پر گرم استری سے داغ داغ کردیا اور نازک اعضا کو خاص کو بھی نقصان پہنچا مزید کہا کہ ملزمان بااثر ہونے پر دندناتے پھر رہے ہیں اور مسلسل قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں صلح کرلو یا مقدمہ واپس کرلو ورنہ جان سے مار دیں گے اس موقع پر ظلم وبربریت کے خلاف احتجاج کیا اس موقع پر محمد سلیم۔ محمد ندیم۔ محمد یامین محمد یاسین۔ محمد دلدار۔ کامران یاسین۔ عرفان یاسین۔ عمران یاسین۔ محمد شعیب محمد شاہد۔ محمد ارسلان، محمد ذیشان، محمد عرفان،عبدالرحمان، محمد شہباز، فتح محمد،محمد رضوان، محمد مشتاق، محمد اشفاق،محمد ارشاد، محمد زاہد اور جمشید حسین موجود تھے متاثرہ وقار احمد کے والد نے روتے ہوئے آر پی او ملتان  ڈی پی او وہاڑی ڈی ایس پی میلسی سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں