بھارت اوچھی حرکتوں سے باز نہ آیا نالہ ڈیک اینٹی ٹینک برآمد  

Aug 11, 2021

ظفروال (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) بھارت اپنی اوچھی حرکتوں سے باز نہ آیا۔ محکمہ سول ڈیفنس کی بڑی کارروائی۔ تحصیل ظفروال کنگرہ پل کے نزدیک نالہ ڈیک کے مقام پر انڈین ساختہ 14 پاؤنڈ وزنی اینٹی ٹینک 1966 اپنے قبضے میں لے کر اسے ناکارہ بنادیا۔ ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر عاصم ریاض واہلہ کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کو تحصیل ظفروال میں کنگرہ کے مقام پر نالہ ڈیک پر اینٹی ٹینک ملنے کی اطلاع ملی جس پر ڈی او سول ڈیفنس کی طرف سے فوری طورپر خصوصی بم ڈسپوزل ٹیم روانہ کردی گئی جس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اینٹی ٹینک کو قبضے میں لے کر اسے موقع پر ناکارہ بنا دیا۔

مزیدخبریں