ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی وہاڑی کا اجلاس‘ 170 ترقیاتی سکیموں کا جائزہ 

وہاڑی(نامہ نگار) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مبین الہی ، ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ،  ایم این اے اورنگ زیب خان کھچی کے نمائندے عالمگیر خان ، رائے مبشر علی کھرل ، سجاد خان کھچی ، اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی ، اے ڈی سی فنانس مظفر خان او ردیگر افسران اور ممبران ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی امجد حمید چوہان ، خالد محمود چوہان ، خالد نثار چوہان ، چوہدری مختار احمد ، عبد الرئوف چوہدری اور دیگر ممبران موجود تھے اجلاس میں 16 ارب 62کروڑ 20لاکھ روپے مالیت کی 170 ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ہائر ایجو کیشن ، سپیشل ایجو کیشن ، سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ، پرائمر ی اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ، ورکس اینڈ سروسز ، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ، ہائی ویز ، ایری گیشن ،پبلک بلڈنگ ، ریسکیو 1122، جنگلات اور توانائی کے حوالے سے سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ترقیاتی سکیموں پر تیز ی سے کام جاری ہے ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن