کوئٹہ( این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی قلات کے ڈویژن کے آرگنائزر و چیف آف بنگلزئی سردار نوراحمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت نوجوانوں کو تعلیم اور کھیلوں کے مواقعوں کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ،نوجوان ہمارا مستقبل ہیں جن کی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لاکرملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ۔یہ بات انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے مستونگ پائلٹ اسکول کے اساتذہ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اساتذہ کے وفد نے سردار نوراحمد بنگلزئی کو اسکول کے بعض مسائل سے آگاہ کیاجنہیں سردارنورمحمد بنگلزئی نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بی اے پی کے ڈویژنل آرگنائز رسردارنورمحمد بنگلزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی دلچسپی کے باعث نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ضلع میں سپورٹس کمپلیکس تعمیرکئے جارہے۔ ہیں جس سے نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع میسر آئیں۔
حکومت نوجوانوں کو تعلیم اور کھیلوں کے مواقعوں کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ،سردار نوراحمد بنگلزئی
Aug 11, 2021