ڈیرہ اللہ یار( این این آئی )یوم عاشور شروع ہوتے ہی ڈیرہ اللہ یار سمیت جعفرآباد کے چھوٹے بڑے شہروں کے امام بارگاہوں میں مجالس کا آغاز ہوگیا علماء کرام سانحہ کربلا اور اسلام کی سربلندی کے لئے شہداء کربلا کی قربانیوں پر روشنی ڈال رہے ہیں جبکہ شہر شہر گلی گلی اور دیہاتوں میں بھی سبیل کے اسٹال لگائے جارہے ہیں اور لنگر نیاز کا بھی اہتمام شروع ہوگیا مومنوں نے غم حسین میں سیاہ لباس زیب تن کر لیے ہیں ڈیرہ اللہ یار کے مرکزی امام بارگاہ حسینی میں عزاداری کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا۔