حکمرانوں کو حضرت عمرؓ  کی سیرت سے رہنمائی لینی چاہئے  :مولانا عمر فاروق

Aug 11, 2021

اکبیروالا(نامہ نگار )امیرالمومنین سیدنا عمر فاروقؓ انتہائی معاملہ فہم، دانش مند، زیرک، ذہین اور دور اندیش خلیفہ تھے،آپ ؓ کادور خلافت اشاعت و اظہار اسلام کے لئے سنہرادور تھا،امیرالمومنین حضرت سیدنا عمرؓ  کے طرز خلافت سے رہنمائی لے کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے ،ان خیالات کا اظہارامیرالمومنین،خلیفہ راشد دوئم حضرت سیدنا فاروق اعظمؓکے یوم شہادت پر مولانا عمر فاروق اصغر،مسعود پرویز خان بھٹہ،ریاض شاہد خان پنیاں، حاجی شفیق دھاریوال اورچوہدری اختر جلال نعیم نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ،اسلامی ممالک کے حکمران حضرت عمر فاروق رضی اللہ کی سیرت وکردارسے رہنمائی لیتے ہوئے اپنے اپنے ممالک کوحقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاستیںبنائیں۔

مزیدخبریں