سیدناعمرفاروق  کی وجہ سے اسلام کوترقی ملی: غلام قنبرعسکری

Aug 11, 2021

وہاڑی (نمائندہ نوائے وقت) یکم عاشورہ محرم الحرام کے موقع پرمذہبی رواداری،مذہبی ہم آہنگی اوربھائی چارہ کے فضابرقراررکھنے کیلئے شہادت سیدناعمرفاروق رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ اورنواسہ رسول شہیدکربلاسیدناامام حسین رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ اوران کے ساتھ جام شہادت نوش کرنے والے 72شہدائکی یادمیں منعقدہ سیمینارمیں چاروں مکاتب فکرکے علماء کرام کارکنان،مرکزی انجمن تاجران اورسول سوسائٹی کی شخصیات  کے علاوہ مسیحی برادری نے شرکت کی۔اہل تشیع عالم دین علامہ غلام قنبرعسکری نے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیدناعمرفاروق وہ شخصیت ہیں جن کی وجہ سے اسلام کوترقی نصیب ہوئی ہے۔ایم پی اے میاں ثاقب خورشیدنے کہاکہسیدناحضرت عمرفاروق نے اپنی جان توقربان کردی لیکن دنیامیں مثالی امن وامان قائم کردیا،سابق خطیب درباربابافریدگنج شکرقاضی محمدوہاج قادری نے اپنے خطاب میں کہاکہ اسلام کی تاریخ شہادتوں سے عبارت ہے۔ حافظ حبیب الرحمان نے کہاکہ صحابہ کرام اوراہل بیت نے اسلام کوہم تک پہنچانے کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ تک پیش کردیا

مزیدخبریں