میلسی (نامہ نگار)سابق وائس چیر مین میونسپل کمیٹی میلسی مہر عبدالغفار نے کہا ہے کہ آزادی کی تحریک کے ہیروز کو یاد رکھنا زندہ قوموں کا عظیم شیوہ ہے ممتاز ڈاہر نے اپنی کتاب سے ملتان کے تحریک پاکستان کے کارکنوں، رہنماؤں اور آل انڈیا مسلم لیگ کے عہدیداروں کا ذکر کر کے تحریک پاکستان ملتان کا انسائیکلو پیڈیا مرتب کیا ہے بزم سخن میلسی نے آزادی کے دنوں میں اس کتاب کی تقریب پذیرائی کر کے بیداری کا پیغام دیا ہے۔ بزم سخن کے صدر مرید عباس خاور نے کہا کہ پاکستان کے جنوبی حصے میں تحریک پاکستان کا اس کتاب کے ذریعے پتہ چلتا ہے۔ تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ تحصیل میلسی کے صدرراؤ محمد فاروق خاں نے کہا کہ یہ نوجوانوں کے لئے نادر اور مفید کتاب ہے تاجر رہنماؤں سید تصور حسین بخاری، جہانگیر ہاشمی، ڈاکٹر محمد فاروق اور مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر سعید احمد نے اس کتاب کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ کیاگور نمنٹ ڈگری کالج میلسی کے پروفیسر شفیق الر حمن الہ آبادی سید نوید الحسن قطبی اور خود ممتاز ڈاہر نے بھی اظہار خیال کیا اس موقع پر سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ملک امیر بخش، ابرار احمد انصاری، محمد مرسلین کے علاوہ راؤ ظفریاب اور دیگر شریک ہوئے۔
تحریک آزادی کے ہیروز کو یاد رکھنا زندہ قوموں کا شیوہ ہے: مہر عبدالغفار
Aug 11, 2021