ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے تجرباتی فارم جلالپور پیر والا میں سوسائٹی آف فیسیلیٹرز اور ٹرینرز (سافٹ) کے زیر اہتمام جلال پور پیر والا (بستی کلاب)میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ ۔ مٹی کی نمکینی دنیا میں خشک ماحول کی ایک مستقل خصوصیت ہے۔ پاکستان میں 6.67 ملین ہیکٹر متاثرہ زمینوں کیساتھ مٹی کی نمکینی ایک اہم ماحولیاتی معمہ بن گئی ہے۔ نمکین متاثرہ علاقے سے تعلق رکھنے والے تقریبا 40 کسانوں نے شرکت کی اور ورکشاپ میں ماہرین کے ساتھ اپنے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈین پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈاکٹر ناصر ندیم، ڈاکٹر تنویر احمد، ڈاکٹر احمد، ڈاکٹر نذر فرید، ڈاکٹر ناہید بانو، مس بنیش سرفراز نے شرکت کی۔