اہل رحیم یارخان کونیومینگوریسرچ اسٹیشن کی لوکیشن آف لینڈ کنفرم کردی

Aug 11, 2021

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)پروگریسیو ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین جمیل ناصرچوہدری نے کہاہے کہ اہل رحیم یارخان کونیومینگوریسرچ اسٹیشن کی لوکیشن آف لینڈ کنفرم کردی ہے، اس پروجیکٹ کیلئے 200 ملین روپے مختص ہوئے جن میں سے 60 ملین روپے فوری جاری کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جس پراہل رحیم یار خان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے جمیل ناصرچوہدری نے کہاکہ سیکرٹری ایگریکلچر اسدرحمان گیلانی نے نیومینگوریسرچ اسٹیشن رحیم یارخان کیلئے موضع کوٹلہ رائے قبول کے 91 ایکڑموزوں ترین قراردیتے ہوئے ورکنگ لائٹروفنڈ جاری کردیا ہے۔ مینگو ریسرچ اسٹیشن کے کواڈینٹر مجیب ارجمند خان اور جمیل ناصرچوہدری نے کہاکہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد مینگو فارمرز کو جدید ریسرچ وٹیکنالوجی سے بہتر پیداوار و اچھی کوالٹی و بہترین ریٹ و ایکسپورٹ بڑھانے میں بہت مدد ملے گی یوں دنیامیں جنوبی پنجاب کامینگو فارمرزمزید ترقی کی منازل طے کریگااور ملکی معیشت میں بہتری کاباعث بنے گا۔

مزیدخبریں