ملتان (سماجی رپورٹر) ایڈوائزر وفاقی انشورنس محتسب عبدالباسط خان نے کہا ہے کہ انشورنس کلیم کیلئے در بدر پھرنے والوں کیلئے ملتان ایوان تجارت و صنعت میں بزنس کمیونٹی کیلئے عدالت لگانے کی پیش کش کرتا ہوں میری گزارش ہے کہ انشورنس کرانے سے قبل انشورنس کمپنیوں کے ڈیٹا فارم کی شقیں ضرور پڑھیں بعد میں دستخط کریں تاکہ مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان تجارت و صنعت ملتان کی مجلس عاملہ کے اراکین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر ایوان خواجہ صلاح الدین نے سپاسنامہ بھی پیش کیا جبکہ نائب صدر میاں شفیع انیس شیخ،خواجہ محمد یوسف،میاں فضل الہی شیخ،میاں راشد اقبال،شیخ فیصل سعید،اورنگزیب عالمگیر،نوید چغتائی ،خواجہ منصور،محمد شفیق بھی موجود تھے ۔
کلیم کیلئے چیمبر آف کامرس میں عدالت لگائی جائے: عبدالباسط خان
Aug 11, 2021