سابق کیوی آل رائونڈ کرس کینز دل کی تکلیف کے بعد آسٹریلیا میں لائف سپورٹ پر منتقل

Aug 11, 2021

ملتان (سپورٹس ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق 51 سالہ کیرنز نے دل کی تکلیف کے بعد کئی آپریشن کروائے لیکن ان کی ریکوری امیدوں کے مطابق نہیں ہوسکی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کرس کیرنز کو پچھلے ہفتے کینبرا میں دل میں کی بیماری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جسم کی مرکزی شریان میں پیدا ہونے والی خرابی ہے۔ نیوزی لینڈ کی پلیئرز یونین فوری تبصرہ فراہم کرنے سے قاصر تھی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے ترجمان نے کہا کہ بورڈ کرس کیرنز کے پرائیویسی کے حق کا احترام کر رہا ہے اور صورتحال پر تبصرہ نہیں کریگا۔ کرس کیرنز نے ٹیلی ویژن پنڈت بننے سے پہلے 1989ء سے 2006ء کے درمیان نیوزی لینڈ کیلئے 62 ٹیسٹ ، 215 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے۔کرس کیرنز اپنے دور کے بہترین وائٹ بال آل راؤنڈرز میں سے ایک مانے جاتے تھے۔ ان کے والد لانس کینز نے بھی کرکٹ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔ کیرنز بعد ازاں 2008ء میں ناکام انڈین کرکٹ لیگ میں چندی گڑھ لائنز کے کپتان کی حیثیت سے بھارت میں میچ فکسنگ کے الزامات کا نشانہ بنے۔ اس نے کسی غلط کام کی تردید کی اور اپنا نام صاف کرنے کیلئے کئی قانونی مقدمات بھی لڑے۔

مزیدخبریں