ٹبہ سلطان پور(نمائندہ نوائے وقت)آفسران نے محرم فنڈز کی آڑ میں ترقیاتی کاموں کے لئے آنے والی خصوصی گرانٹ کھانے کا منصوبہ بنالیاتفصیل کے مطا بق تحصیل میلسی کے آفسران سب انجنیئر محمد قمر اور دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر میلسی کی نااہلی کے باعث محرم میںجلوسوں کے روٹس کی مرمت کے لئے آنے والی خصوصی گرانٹ کی رقم ہڑپ کرنے کا منصوبہ بناتے ہوئے ٹبہ سلطان پور میں جن گلیوں میں گذشتہ سال محرم فنڈز کی رقم خرچ کی گئی ان ہی گلیوں میں دوبارہ سڑک کو اُکھاڑ کر ری سولنگ کر کے لاکھوں روپے بچاکر بل منظور کروانے کی پلانگ بنالی گئی مونسپل کمیٹی تحصیل میلسی کے سب انجنیئرمحمد قمر نے سیوریج اور ری سولنگ کا ٹھیکہ بھی اسسٹنٹ کمشنر میلسی کے حکم پر گذشتہ سال محرم میں کام کر نے والے ٹھیکیدار کو دے دیا گیاواضع رہے کہ گذشتہ سال جس ٹھیکیدار کو اب ٹھیکہ دیا گیا ہے اس نے ٹف ٹائل لگانے کی بجائے ری سولنگ اور سیوریج کے پائپ بھی منظور شدہ سائز سے کم ڈال کر لاکھوں روپے بچالیے تھے علاقہ کی مختلف تنظیموں نئے سرے سے روٹس کا سروے کرواتے ہوئے میرٹ پر کام کروانے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
محرم کے لئے آنے والی خصوصی گرانٹ کھانے کا مبینہ منصوبہ تیار
Aug 11, 2021