گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مٹھی گرم نہ کرنے پر پرخاتون کو تھانیدار بار بار بلاکر خوار کرنے لگا اور اسکی درخواست پر دو ماہ گزرنے کے باوجود بھی کاروائی نہ ہو سکی مسرت نامی خاتون نے صحافیوں کو بتایا کہ ا س کے سابق دیور روز راستہ سے گزرتے وقت گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں جس پر اس نے دو ماہ قبل تھانہ سبزی منڈی میں درخواست دی مگر رشوت نہ دینے پر تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر نعیم طاہر ان بااثر افراد سے ساز باز کر کے اسے بار بار تھانہ بلا کرذلیل کرتا ہے آئے روز تھانے بلا کر اپنے کمرہ میں بیٹھا دیتا ہے جبکہ درخواست میں نامزد ملزمان کو ایک بار بھی نہیں تھانے بلایا گیا خاتون نے پولیس کے اعلی افسران سے انصاف کی اپیل کی ہے یاد رہے کہ سب انسپکٹر نعیم طاہر کا اس سے قبل بھی اپنے پرائیوٹ اہلکارو ں کے زریعے درخواست دلوا کر بھاری رقم وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔