مسلم حکمرانوںکو دور فاروقیؓ سے استفادہ کرنا چاہئے:فیصل ندیم کیلانی

حافظ آباد( نمائندہ نوائے وقت +نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)خلیفہ دوم حضرت سیدناعمر فاروق ؓ نے اسلام کے لئے جوگرانقدرخدمات سرانجام دیں ۔ وہ اسلامی تاریخ کا ایک ذریں باب ہے۔ آپؓ کی جرأ ت وبہادری، عدل وانصاف پرمبنی فیصلوں اور بے شمار فتوحات کی وجہ سے اسلام کا چہر ہ آج بھی روشن اور دمک رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے ضلعی راہنماعلامہ فیصل ندیم کیلانی نے یہاں یوم حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کے موقع پر کیا۔ انہوںنے کہا کہ حضرت سیدنا عمر فاروقؓ نے جو عظیم قوانین بنائے ، غیر مسلم بھی ان سے استفادہ کررہے ہیں اور انہیں عمر لاز کہا جاتا ہے۔ مسلم اُمہ کے حکمرانوںکو آج دنیا پر حکمرانی کرنے کے لئے دور فاروقی سے استفادہ کرنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن