ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کا مشغلہ نہ صرف انسانی صحت کے لئے اکسیرکی حیثیت رکھتاہے بلکہ یہ انسان کے جسم اور دماغ کو توانارکھنے میں بھی اہم کردار ادا کاموجب ہوتاہے کیونکہ گھر کے باغیچہ میں کاشت کی گئی سبزیاں سپرے اور دیگر غلاظتوں سے پاک ہوتی ہیں لہذاعوام کو چاہئیے کہ وہ بازاری سبزیوں کی خرید سے بچنے اوراپنی صحت کو بہترین حالت میں رکھنے کیلئے کچن گارڈننگ کوفروغ دیں اور اگرگھریلوپیمانے پر سبزیوں کی کاشت کیلئے جگہ دستیاب نہ ہو تو ضرورت کیلئے گملوں ' کھلے ڈبوں' پلاسٹک یالکڑی کی ٹرے میں بھی سبزیاں اگائی جاسکتی ہیں۔
گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کا مشغلہ انسانی صحت کے لئے اکسیرکی حیثیت رکھتاہے ،محکمہ زراعت
Aug 11, 2021 | 13:59