امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے اپنی افواج کو افغانستان سے نکالنے کے فیصلے پر افسوس نہیں۔ امریکی فوج اپنے شیڈول کے مطابق افغانستان سے اس مہینے کے آخر تک نکل جائے گی۔میڈیاپورٹس کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر نے مزید کہا کہ ملک کا دفاع کرنا افغان فوج کی ذمہ داری ہے۔ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف طالبان تیزی کے ساتھ مختلف صوبوں پر اپنا کنٹرول قائم کرتے چلے جا رہے ہیں۔