برطانیہ میں کورونا سے اموات میں اچانک غیرمعمولی اضافہ

Aug 11, 2021 | 16:54

ویب ڈیسک

برطانیہ میں کورونا سے اموات میں اچانک غیرمعمولی اضافہ ہوگیا، مارچ کے بعد پہلی بار ایک ہی روز 146 افراد جان کی بازی ہار گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں 8 فیصد اضافے کے ساتھ کیسز کی تعداد ساڑھے 23 ہزار سے بھی بڑھ گئی جس کی وجہ سے اسپتالوں پر دباو میں اضافہ ہوگیا۔ادھر امریکا میں کورونا کیسز اور اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔اسپتالوں میں کورونا میں مبتلا بچوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی ہے۔

مزیدخبریں