روس کے وزیر صحت میخائل موراشکو نے کہا ہے کہ روسی ویکسین اسپوتنک 5کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے خلاف تقریبا 83فیصد موثر ہے جو اس کے قبل لگائے گئے اندازوں سے کچھ کم ہے۔روسی حکام نے جون اور جولائی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ کورونا کی ڈیلٹا قسم اور وافر مقدار میں ویکسین ہونے کے باوجود آبادی میں اسے لگانے کی ہچکچاہٹ کو قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ جون میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ اسپوتنک 5 کورونا کی ڈیلٹا قسم کے خلاف 90فیصد موثر ہے۔ٹی اے ایس ایس نیوز ایجنسی نے مراشکو کے حوالے سے بتایا ہے کہ تازہ ترین نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ویکسین تقریبا 83فیصد ہے۔ویکسین تیار کرنے والے گیمالیا انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر الیگزینڈر گینٹسبرگ نے مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسپوتنک 5 کورونا وائرس کی تمام اقسام کے خلاف محفوظ اور موثر ہے۔14کروڑ سے زائدآبادی والے ملک روس نے کورونا کے خلاف ملک میں ہی تیار کردہ چار ویکسین کی منظوری دی ہے۔ روس میں کورونا کی وبا کے آغاز سے اب تک تقریبا65لاکھ کیسز سامنے آ چکے ہیں۔