وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کسان کنونشن سےخطاب کرتے ہوۓ کہنا تھا کہ نیشنل کاٹن بریڈنگ انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح پر اہلیان بہاولپور کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نےجنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی،جنوبی پنجاب کیلئے الگ سیکرٹریٹ کاقیام حکومت کا اہم کارنامہ ہے۔
ان کا مزید کینا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ضلعی ترقیاتی پیکج متعارف کرایا ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ زرعی ایمرجنسی نافذ کی گئی ،زرعی ایمرجنسی کے تحت 300 ارب روپے کے میگاپروجیکٹس پر کام ہورہا ہے صوبے کے کاشتکاروں کیلئے کسان کارڈ متعارف کرارہے ہیں۔