افغانستان میں عوام غربت میں پس رہے ، سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں.فواد چوہدری

Aug 11, 2021 | 19:03

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  افغانستان میں عوام غربت میں پس رہے ہیں لیکن وہاں سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں افغانستان میں طالبان کی کامیابیوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کو 2 ہزار ارب ڈالر دیئے گئے، وہ کہاں گئے، زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا ؟ اتنے پیسہ لگنے کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر رہی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے آٹھویں صوبے پر قبضے کے بعد افغانستان اور امریکی عوام کو افغانستان کے موجودہ حکمرانوں کے سامنے سوال رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیا ہے کہ افغانستان کے عوام تو غربت میں پس رہے ہیں لیکن افغانستان کے سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں، ان تمام کے بیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں، کرپشن کس طرح قوموں کو غرق کر دیتی ہے، افغانستان اس کی مثال ہے۔

مزیدخبریں