صدارتی الیکشن کے لیئے قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا اجلاس 17اگست کو طلب کر لیا گیا ہے ۔صدر آزاد جموں وکشمیر، سردار مسعود خان نے آزاد جموں و کشمیر عبوری آئین1974ء و قاعدہ 102 آزاد جموں و کشمیر الیکشنز رُولز2020 ء کے تحت صدارتی الیکشن کے لیئے قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا اجلاس 17اگست کو طلب کیا ہے ۔ اس ضمن میں اسمبلی سیکرٹریٹ سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاہے۔ سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق اجلاس کی صدارت کریں گے۔