صدارتی الیکشن کے لیئے قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا اجلاس 17اگست کو طلب

Aug 11, 2021 | 19:49

ویب ڈیسک

صدارتی الیکشن کے لیئے قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا اجلاس 17اگست کو طلب کر لیا گیا ہے ۔صدر آزاد جموں وکشمیر،  سردار مسعود خان نے آزاد جموں و کشمیر عبوری آئین1974ء  و قاعدہ 102  آزاد جموں و کشمیر الیکشنز رُولز2020  ء   کے تحت صدارتی الیکشن کے لیئے قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا اجلاس 17اگست کو طلب  کیا ہے  ۔ اس ضمن میں اسمبلی سیکرٹریٹ سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاہے۔ سپیکر اسمبلی  چوہدری انوار الحق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

مزیدخبریں