نور مقدم کیس:ملزم ظاہر جعفر کا ڈی این اے، فنگرپرنٹس و قوعہ سے حاصل نمونوں سے میچ کر گئے

پولیس کو ارسال نور مقدم کیس کی فرانزک رپورٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ذرائع کے مطابق فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ظاہر جعفر نے قتل سے پہلے مقتولہ پر تشدد کیا۔ ملزم کا ڈی این اے اور فنگرپرنٹس و قوعہ سے حاصل نمونوں سے میچ کر گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق قتل میں استعمال ہونے والے چاقو پر ملزم ظاہرجعفر کے فنگر پرنٹس موجو دہیں۔فرانزک رپورٹ کے مطابق مقتولہ نور مقدم کا پوسٹ مارٹم قتل کے 12 گھنٹے بعد کیا گیا جبکہ سی سی فوٹیج میں نظرآنے والا شخص ملزم ظاہر جعفر اور مقتولہ نورمقدم ہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن