لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد حنیف گل اور ڈی ای این ون محمد تو صیف ظفر کی ہدایت پر ریلوے انجن شیڈ کے قریب غیر قانونی قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ ایک کنال 5 مرلے کمرشل اراضی خالی کرا لی گئی جس کی مالیت مالیت 2 کروڑ روپے ہے۔آپریشن میں رانا منور ،ملک عرفان ،ظفر جنجوعہ،یاسر عرفات ،آئی او ڈبلیو 4 عابد علی اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ ڈی ایس محمد حنیف گل کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔