لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ نیازی کا کار خاص ملک دشمنی کی ساری حدیں پار کر گیاہے۔ایسے زہریلے پودوں کا بر وقت سد باب ضروری ہے۔اپنے ایک بیان میں سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اداروں کے رینکس میں بغاوت کے بیج بونے والے کسی رو رعایت کے مستحق نہیں۔شہباز گل اور اس کا سکرپٹ تیار کرنے والا ملک و قوم کا اصل مجرم ہے۔ شہباز گل کا بیان تحریک انصاف کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے۔نیازی ٹولہ خود کو ہر قسم کے احتساب سے بالاتر سمجھتا ہے۔ یہ اداروں کو دباؤ میں لا کر توشہ خانہ اور ممنوعہ فارن فنڈ نگ کیس ختم کرنا چاہتے ہیں۔جلسے میں عوام کی عدم دلچسپی کے باعث لاہور میں ہاکی گراؤنڈ کا انتخاب کیا گیا۔
بغاوت کے بیج بونے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں:حسن مرتضیٰ
Aug 11, 2022