لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے یوم عاشور محرم الحرام کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ 10 محرم حق و باطل کے اس معرکے کی یاد تازہ کرتا ہے،جس سے یہ ثابت ہو ا کہ فتح ہمیشہ حق کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی شہادت ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ باطل بظاہر جتنا بھی عروج پر ہو اس نے بالآخر مٹنا ہوتا ہے اور حق کو کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔ سپیکر سبطین خان نے کہا کہ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ کی شہادت ہمیں بہادری، جواں مردی اور طاقت کے ہوتے ہوئے اللہ کی رضاء پر صبر کرنے کا درس دیتی ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضرت امام حسین ؓ کے جذبہ شہادت، ایثار، قربانی اور حق پرستی کو اپنے اندر تازہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم ملک وملت کی سربلندی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہوں۔
10 محرم حق و باطل کے معرکے کی یاد تازہ کرتا ہے:سبطین خان
Aug 11, 2022