کاہنہ( نامہ نگار ) کاہنہ میں منشیات فروشی کا مکرو دبندہ زور شور سے جاری ہے ۔ نشے سے نواجوان نسل تباہ کئی گھروں کے چراغ گل ہو چکے ہیں لیکن منشیات فروشی نہ رک سکی نہ تھم سکی بلکہ سو فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔کاہنہ پولیس کی سرپرستی میں منشیات فروشی کا کاروبار عروج پر ہے منشیات فروش سرعام گلی کوچوں،ڈیروں میں منشیات فروشی کی دوکانیں سجائے بیٹھے ہیں جن کو مقامی پولیس کاتحفظ شامل ہے۔ا ہل علاقہ نے وزیر اعلی ،آئی جی ،سی سی پی او لاہور ،ڈی آئی جی لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ ایماندار فورس کاہنہ میں تعینات کی جائے تاکہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی ہو سکے ۔