لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ میں تعمیراتی منصوبوں کے غیرقانونی ٹھیکے دینے کے کیس میں ایگزیکٹو انجینئر حمیرا خرم اور دیگر ملزموں کی بریت کی درخواست پر 15 ستمبر کو فریقین سے دلائل طلب کر لئے۔ حمیرا خرم سمیت دیگر ملزمو نے نئے نیب قانون کے تحت بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہیں۔
غیرقانونی ٹھیکے دینے کا کیس‘ ایگزیکٹو انجینئر حمیرا سمیت ملزموں کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب
Aug 11, 2022