راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے نوجوان قتل کردیا گیا پولیس کو بابر خان نے بتایا کہ عالم آباد میں میں ہارون وغیرہ کے ساتھ نماز پڑھ کر گھر کے باہر کھڑے تھے کہ حمید وغیرہ تین افراد مسلح آگئے اور کہا ہمارے ساتھ جھگڑے کا مزہ چکھاتے ہیں اور فائرنگ کرکے مدعی کے بیٹے رضوان اور ہارون کو زخمی کردیا ہارون کو گردن کے پیچھے فائر لگا جو ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔