ریسکیو 1122راولپنڈی  نے1610عزاداروں کو  طبی امداد دی 



راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئرکامران رشید نے 10 محرم الحرام کے دوران ریسکیو 1122راولپنڈی کی پرفارمنس کا جائزہ لیا. پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122 راولپنڈی یوم عاشورہ کے دوران ہائی الرٹ رہی اور1610عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ35 شدید زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا، ریسکیو1122 کا پیرامیڈیکل اسٹاف تمام وقت جلوسوں کے ہمراہ رہا، عاشورہ کے جلوسوں کو میڈیکل کور دینے کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122 نے90 معمول کے مطابق ایمر جنسیز کو بھی بر وقت رسپانڈ کیا،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 راولپنڈی انجینئرکامران رشیدنے ریسکیو 1122 راولپنڈی کے اہلکاروں کی منظم کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 راولپنڈی کے افسران و اہلکاروں کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیورز کئی قیمتی انسانی جانوں کو بچانے اور متاثرین کی تکلیف کم کر کے محفوظ معاشرے کے قیام کے مشن کے لئے بھر پور کا م کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن