پی ٹی آئی قیادت اداروں میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے، سرفراز افضل  

Aug 11, 2022


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ شہباز گل کی گرفتاری کے بعد مراد سعید اور فواد چوہدری کے واویلے نے ثابت کردیا کہ شہباز گل کا گزشتہ روز جاری کردہ میڈیا بیان پی ٹی آئی اور عمران خان کی پالیسی کا عکاس ہے ۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ۔ چوہدری سرفراز افضل نے کہا کہ36 گھنٹے گزر جانے کے بعد اور شہباز گل کی گرفتاری کے بعد بھی پی ٹی آئی کی قیادت نے نہ صرف شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کی بلکہ ان کے بیان کے خلاف کوئی بھی وضاحت نہ دی اور نہ ہی اس بیان سے لاتعلقی کی نہ ہی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے جو بے ہودہ پراپگینڈہ شہدا لسبیلہ کے بارے میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ اس پربھی عمران نیازی اور اسکی جماعت کے ارسطو خاموش رہے جو یہ ثابت کرتا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت عمران نیازی کی چھتری تلے اداروں میں دراڑ ڈالنے اور بغاوت کی کوشش کررہی ہے تاکہ اسرائیل اور بھارتی ایجنٹوں سے حاصل ہونے والی رقم کو حلال کرسکیں۔

مزیدخبریں