اوپن یونیورسٹی کے زیراہتمام 55طلبا و طالبات کے مابین ملی نغموں کے مقابلے 


اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے جشن آزادی کے سلسلے کی دوسری تقریب میں راولپنڈی اور اسلام آباد ریجن کے 55طلبا و طالبات کے مابین ملی نغموں کے مقابلے کا انعقا د کیا، ججز کے فرائض انجام دینے والوں میں ڈاکٹر عبدالستار، ڈاکٹر محمد قاسم اور ڈاکٹر اسد منیر شامل تھے۔  اِن 55طلبا و طالبات میں چار بہترین شرکا کا انتخاب کیا گیا جن کے مابین فائنل رانڈ اپ جشن آزادی تقریبات کے اختتام پر منعقد کیا جائے گا۔گرینڈ مقابلے میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو بالترتیب 7ہزار، 5ہزار اور تین ہزار کیش انعامات دئیے جائیں گے،مقابلہ جات میں شرکت کرنے والے تمام طلبا و طالبات کو شمولیت کی اسناد بھی دی جائیں گی۔
ملی نغموں کے مقابلے میں منتخب کئے جانے والے اِن چارشرکا میں عثمان ملک، میمونہ مشتاق، شاہانہ اسلام اور امیر حیدر شامل ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز، رانا طارق جاوید نے کہا کہ ملی نغموں کے مقابلے کا بنیادی مقصد نوجوان نسل میں جذبہ حب الوطنی بیدار کرنا تھا۔

ای پیپر دی نیشن