اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ نے نوکیا کے تعاون سے پاکستان میں پہلی بار 1-ٹیرابِٹ فی ویو لینتھ کی تیز رفتار ڈیٹا ٹرانسپورٹیشن کا تجربہ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔ٹرائل ایک لائیو نیٹ ورک ماحول میں کیا گیا، جہاں پی ٹی سی ایل میٹرو ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی صلاحیت کو 1-ٹیرابٹ فی چینل تک بڑھایا گیا اور گنجائش کو 32-ٹیرابٹ فی فائبر کی انتہائی تیز رفتار تک بڑھایا گیا۔ یہ تجربہ نوکیا کی فوٹونک سروس انجن ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا گیا جو نیٹ ورک کی صلاحیتوں کو ممکنہ حد تک بڑھانے اور تیز رفتار اور اضافی بینڈ وڑتھ کے ذریعے صارفین کو بہترین ٹیلی کام خدمات مہیا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔
پی ٹی سی ایل اور نوکیا کا 1-ٹیرابِٹ لائیو آپٹیکل نیٹ ورک کا کامیاب تجربہ
Aug 11, 2022