اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکریٹری و کنوینر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری، جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسد عزیز، سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی، ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان، جی الیون کے صدر چوہدری آفتاب، شاہد عباسی، الطاف شاہ، جنرل سیکریٹری آبپارہ اختر عباسی، چوہدری عرفان اور دیگر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کاروباری اوقات کے لیے عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، اسلام آباد میں اب یہ پابندی نا قابل قبول ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، چیف کمشنر آئی سی ٹی عامر احمد علی اور ڈپٹی کمشنر عرفان میمن فوری طور پر وفاقی دارالحکومت میں کاروباری پابندی ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ کے نام پر کاروباری اوقات پر پابندی عائد کی گئی تھی لیکن سارا شہر روشنیوں سے جگمگاتا رہا لوڈشیڈنگ ختم نہ ہو سکی۔ اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی ختم ہونے کے قریب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کاروبار عملی طور پر سکڑ چکے ہیں ۔
اسلام آباد میںکاروباری اوقات کیلئے عائد پابندی ختم کی جائے،اجمل بلوچ
Aug 11, 2022