لاڑکانہ(بیورورپورٹ) تحصیل رتوڈیرو کے گاؤں طیب میں آوارہ کتے نے 7 سالہ بچے گلزار ولد فاروق سہاگ پر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا جسے ورثا کی جانب سے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں واقع اینٹی ربیز ویکسین سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں انہیں ویکسین اور طبی امداد دی گئی، ڈاکٹروں کی جانب سے بچے کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث انہیں کراچی منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا جبکہ ورثہ نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ بچے کو کراچی منتقل کرنے میں مالی مدد کی جائے۔