کراچی(نیوز رپورٹر) امیر جماعت غربااہلحدیث پاکستان و رئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی نے کہا حق و باطل کے معرکہ میں جان دینے والے شہید کبھی مرتے نہیں انکی قربانی انکی شہادت حق تا قیامت دیتی رہیگی نواسہ رسول سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سیاسی و مذہبی بگار کے خلاف شہادت حق کا کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ آپ شہادت کے بلند ترین منصب پر فائز ہوئے جسکی بشارت اللہ کے رسول نے دی تھی سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی پوری زندگی اطاعت رسول حق وصداقت سے لبریز تھی دین اسلام کی سربلندی کے لیے شہادتوں کاسلسلہ تاقیامت جاری رہیگا ۔مولاناعبدالرحمن سلفی مرکز اہلحدیث برنس روڈ پر شہدائ(اسلام کانفرنس)پر اظہار خیال کر رہے تھے انہوں نے کہا سیدنا حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے قافلہ حق کی قربانی ہمارے لیے رہنماء کا زریعہ ہے ان کا اسوہ حسنہ ہر دور میں زندہ و تابندہ رہے گا ان کی شہادت کی رات اللہ کی عبادت وسجود میں گزری جو ہمارے لیے لحمہ فکریہ ہے مولانا سلفی نے کہا اہلبیت واصحاب رسول عظیم شخصیتوں کے پیغام پر عمل کرنے کے بجائے ان سے منسوب ہر روایت کا عقیدہ بنا لیا ہے جبکہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی قربانیاں عقیدہ توحید و اسلام کے اصولوں کی سر بلندی کے لیے تھیں ہمیں آج ضرورت ہے کہ ہر شعبہ زندگی میں اسلامی اصولوں کو اپنی رہنمائی کا زریعہ بنائیں اور محض رسم و ایام منانے کے بجائے انکی سیرت و کردار پر عمل کریں یہی شہدا کا خراج عقیدت اور محبت کا بہترین ذریعہ ہے مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہا پیغمبر اسلام کے تمام ساتھیوں نے دین اسلام پر چلتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور آج ہم تک جو دین اسلام پہنچا وہ انکی قربانیاں کی مرہون منت ہے اللہ کی رحمتیں نازل ہوں خلفاء راشدین،اہلبیت امہات المؤمنین واصحاب رسول اللہ پر اور تمام شہداء اسلام پر ۔
حق و باطل کے معرکہ میں جان دینے والے شہید کبھی مرتے نہیں‘ مولانا رحمن سلفی
Aug 11, 2022